ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انڈونیشیا کے پام آئل فیلڈز میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں:ایمنسٹی انٹرنیشنل

انڈونیشیا کے پام آئل فیلڈز میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں:ایمنسٹی انٹرنیشنل

Thu, 01 Dec 2016 11:56:20    S.O. News Service

واشنگٹن،30؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)حقوقِ انسانی کی علمبردار بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ یُونی لِیور اور نیسلے جیسی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے انڈونیشیا کی ایسی پلانٹیشنز سے پام آئل خریدا ہے، جہاں مزدوروں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں۔ ایمنسٹی نے آج بدھ کے روز جاری کی جانے والی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ان پلانٹیشنز کو سنگاپور کا ایک زرعی کاروباری ادارہ وِلمار انٹرنیشنل چلا رہا ہے اور ان میں آٹھ آٹھ برس تک کے بچوں کو بھی انتہائی خطرناک حالات میں اپنے مزدور والدین کی مدد کرنا پڑتی ہے۔


Share: